پنجابی خاتون نے پروفیشنل ریسلر کو چاروں شانے چت کر ڈالا

جمعہ 17 جون 2016 13:41

پنجابی خاتون نے پروفیشنل ریسلر کو چاروں شانے چت کر ڈالا

ہریانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17جون ۔2016ء )آپ نے آج تک صرف سنا ہے ہوگا کہ پنجابی خواتین کتنی لڑاکا ہوتی ہیں تاہم آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسی ہی پنجابی خاتون سے کروا رہے ہیں جنہوں نے ایک پروفیشنل ریسلر کو چاروں شانے چت کرکے سب کو حیران کردیا ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک ویڈیو میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر گریٹ کھالی کے ٹریننگ سکول کانٹیننٹل اینڈ ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ کے زیرا ہتما م ایک پروفیشنل ایونٹ میں خاتون ریسلر نے شرکاء کو کشتی لڑنے کا چیلنج دیا جس پر مذکورہ خاتون نے اس کا چیلنج قبول کرلیا۔

کویتا نامی خاتون سابق ہریانہ پولیس افسر ہونے کے ساتھ ساتھ پاور لفٹنگ اور مسکڈ مارشل آرٹ چیمپن تھی جس نے منٹوں میں بی بی بل بل نامی مذکورہ خاتون ریسلر کے چاروں شانے چت کرکے وہاں موجود لوگوں سے خوب داد وصول کی ۔خاتون کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”اس نے وہاں موجود خواتین کو چیلنج کیا جس پر مجھے جوش چڑھ گیا کیوں کہ میں ریسلنگ کی سب سے بڑی مداح ہوں“۔

وقت اشاعت : 17/06/2016 - 13:41:57