کینگروامپائر اوکسن فورڈ کی بازو پر پلاسٹک گلاس شیلڈ پہن کر امپائرنگ

ہفتہ 25 جون 2016 12:32

کینگروامپائر اوکسن فورڈ کی بازو پر پلاسٹک گلاس شیلڈ پہن کر امپائرنگ

برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25جون ۔2016ء ) آسٹریلوی امپائر بروس اوکسن فورڈ نے برمنگھم میں انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں غیرمعمولی حفاظتی اقدام کرتے ہوئے بائیں بازو میں پلاسٹک گلاس شیلڈ پہن کر امپائرنگ کی۔

(جاری ہے)

حفاظتی پلاسٹک شیلڈ کا استعمال امپائرز کو محفوظ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے ، یہ شیلڈ اوکسن فورڈ نے خود اپنے طور پرتیار کی جس میں دونوں جانب دیکھنے کی صلاحیت ہے ، کرکٹ میں اس طرح کی شیلڈ کا استعمال پہلے کبھی نہیں دیکھاگیا۔

56 سالہ میچ آفیشل نے اس سے قبل آئی پی ایل میں امپائرنگ کے دوران بھی بازو پر شیلڈ استعمال کی تھی۔حالیہ کچھ عرصے میں بیٹسمین اور فیلڈرز کے تھروز پر کئی بار گیند میچ آفیشلز کو بھی لگ چکی ہیں جبکہ اسرائیل میں ایک امپائر گیند لگنے سے جاں بحق بھی ہوچکا ہے۔

وقت اشاعت : 25/06/2016 - 12:32:02