ہیلز اور روئے نے اوپننگ اور کسی بھی وکٹ میں بڑی شراکت کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا

ہفتہ 25 جون 2016 14:28

ہیلز اور روئے نے اوپننگ اور کسی بھی وکٹ میں بڑی شراکت کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا

برمنگھم ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) ایلکس ہیلز اور جیسن روئے نے انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی وکٹ میں بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے سری لنکا کے خلاف پہلی وکٹ میں 256 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل انگلینڈ کی طرف سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ اینڈریو سٹراؤس اور جوناتھن ٹراؤٹ کو حاصل ہے، دونوں بلے بازوں نے 2010ء میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں دوسری وکٹ میں 250 رنز جوڑے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہیلز اور روئے نے بڑی اوپننگ شراکت کا بھی نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ مارکس ٹریسکوتھک اور وکرم سولانکی کے پاس تھا جنہوں نے 2003ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں اوپننگ شراکت میں 200 رنز بنائے تھے۔

وقت اشاعت : 25/06/2016 - 14:28:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :