انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی نذر ہوگیا

پیر 27 جون 2016 12:47

انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی نذر ہوگیا

برسٹول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی نذر ہوگیاتاہم میزبان ٹیم انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹی گراؤنڈ برسٹول میں شیڈول تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے، کوسال مینڈس، دنیش چندیمل اور کپتان اینجلو میتھیوز نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

کرس ووکس اور لیم پلنکٹ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ کو روک دیا گیا، موسلا دھار بارش کے باعث گراؤنڈ میں پانی جمع ہوگیا اور میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلا میچ ٹائی ہوگیا تھا ‘ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

وقت اشاعت : 27/06/2016 - 12:47:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :