انگلش کنڈیشنز ہمارے باؤلرز کیلئے بے حد سود مند ثابت ہوں گی:مصباح الحق

پیر 27 جون 2016 15:58

انگلش کنڈیشنز ہمارے باؤلرز کیلئے بے حد سود مند ثابت ہوں گی:مصباح الحق

ساؤتھہیمپٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27جون ۔2016ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز ہمارے باؤلرز کیلئے بے حد سود مند ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران انگلینڈ کا اپنا پہلا دورہ کرنے والے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ہے،یہاں کی کنڈیشنز ہمارے لیے بہت مختلف ہیں اس لیے ہم پہلے یہاں ایڈجسٹ ہونیکی کوشش کررہے ہیں ،ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے اور یہ کنڈیشنز ہمارے باؤ لرزکیلئے بہت سود مند ہیں۔

42سالہ ٹیسٹ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کی نسبت ٹیسٹ سکواڈ میں زیادہ تجربے کار بیٹسمین ہیں اور برطانوی فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کی انجری سے بھی ہمارے بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 27/06/2016 - 15:58:19