ارجنٹیا کے صدر ، لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے میسی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کردی

منگل 28 جون 2016 12:19

ارجنٹیا کے صدر ، لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے میسی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کردی

ارجنٹینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء)ارجنٹیا کے صدر اور سابق لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے میسی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ارجنٹائن کے صدر ماریسیو مرسی نے اسٹار فٹ بالرلیونل میسی کوفون کرکے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ‘ صدر اجنٹائن کا کہنا تھا کہ میسی ناقدین کی باتوں پر کان نہ دھریں۔

(جاری ہے)

ٹیم کو ان کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر ڈیاگومیراڈونا نے بھی میسی سے فیصلہ واپس لینے کہ اپیل کردی ہے۔ سابق کپتان میراڈونا نے میسی سے کہا کہ وہ کوپا امریکہ کپ میں شکست پر دلبرداشتہ نہ ہوں اور ریٹائرمنٹ کافیصلہ واپس لیں۔ میراڈونا نے کہاکہ میسی کو 2018کاعالمی کپ کھیلنا ہوگا۔واضح رہے کہ لیونل میسی نے کوپاکپ امریکہ کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

وقت اشاعت : 28/06/2016 - 12:19:56