روجر فیڈرر کا انوکھا کرتب،سروس کرکے کریو ممبر کے سر پر رکھا ٹین کا ڈبہ گرا دیا

منگل 28 جون 2016 12:39

روجر فیڈرر کا انوکھا کرتب،سروس کرکے کریو ممبر کے سر پر رکھا ٹین کا ڈبہ گرا دیا

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28جون ۔2016ء ) سوئٹزر لینڈ کے ٹینس لیجنڈ روجر فیڈررکا کھیل ہی ان کے مداحوں کا دل موہ لینے کے لیے کافی ہے تاہم وہ میدان سے باہر بھی مختلف قسم کے کرتب دکھا کر اپنے مداحوں کو حیران کرتے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں 34سالہ فیڈرر کسی اشہار کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر موجود ہیں جہاں ٹینس ریکٹ اور گیند دیکھ کر انہیں کرتب دکھانے کی سوجھتی ہے اور وہ کریو کے ایک رکن کو سر پر ٹین کا ڈبہ رکھ کر کھڑے ہونے کا کہتے ہیں ، مذکورہ رکن گیند لگنے کے ڈر سے پہلے تو انکار کردیتا ہے تاہم فیڈرر کی یقین دہانی کے بعد راضی ہوجاتا ہے جس کے بعد سابق عالمی نمبر ایک اپنی مشہور زمانہ سروس کے ذریعے اس شخص کو چھوئے بغیر ٹین کا ڈبہ زمین پر گرا دیتے ہیں ۔

ابھی اس کریو ممبر کے اوسان شاید بحال بھی نہیں ہوئے ہوتے کہ فیڈرر ایک بارپھر اسے ٹین کاڈبہ رکھ کر کھڑا ہونے کا کہتے ہیں ،اس بار وہ شخص بغیر کوئی چوں چرا کیے مان جاتا ہے جس کے بعد ٹینس لیجنڈ ایک بار پھر سروس کرکے ٹین کا ڈبہ اس کے سر سے گرا دیتے ہیں ۔اشتہار کے آخر میں فیڈرر مذکورہ شخص کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی ہمت کی داد بھی دیتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/06/2016 - 12:39:49