پاکستانی کرکٹ یونیفارم پہننے پرکشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوج کی سنگین نتائج کی دھمکیاں

منگل 28 جون 2016 13:33

پاکستانی کرکٹ یونیفارم پہننے پرکشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوج کی سنگین نتائج کی دھمکیاں

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع بارہمولہ کے علاقے کنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یونیفارم پہننے پر نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کے شناختی کارڈ چھین لیے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سلطان پورہ کیمپ میں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں نے میدان میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کی ویڈیو بنائی اوران کی تصویریں اتاریں۔

ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ایک گشتی پارٹی نے ان کے شناختی کارڈ چھین لیے اور انہیں کیمپ پر حا ضر ہونے کے لیے کہا۔ جب نوجوان کیمپ پر گئے تو بھارتی فوجیوں نے کھلاڑیوں کے نام اور پتے درج کئے اورانہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی وردی پہننے پر سنگین نتائج کی دھمکیا دیں۔بھارتی فوج نے کیمپ میں نوجوانوں کو چاقو تھمادیے اور انہیں اپنے ہاتھوں سے وردیاں پھاڑنے کے لیے کہا۔

وقت اشاعت : 28/06/2016 - 13:33:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :