قومی سنوکر ٹیم سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 19جولائی کو مصر روانہ ہوگی

بدھ 29 جون 2016 11:22

قومی سنوکر ٹیم سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 19جولائی کو مصر روانہ ہوگی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) پانچ رکنی قومی سنوکر ٹیم سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 19جولائی کو مصر روانہ ہوگی۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا کیمپ عید الفطر کے بعد شروع ہو گا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ 20 سے 30جولائی تک مصر میں کھیلی جائے گی جس میں 4کھلاڑی اور ایک آفیشل شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں بابر مسیح ‘ اسجد اقبال ‘ محمد بلال اور سہیل شہزاد جبکہ نوید کباڈیہ بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کے بعد شروع ہوگا اور کوچ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے ۔ حکام کے مطابق سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ کے لئے ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے‘ قومی ٹیم باصلاحیت ہے اور امید ہے کہ ایونٹ میں قومی کیوئٹس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔

وقت اشاعت : 29/06/2016 - 11:22:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :