پاکستان کے تائیکوانڈو ٹیکنیکل آفیشلز کی چین میں انٹرنیشنل ریفری کورس میں شرکت کے بعد واپسی کل سے شروع ہو گی

بدھ 29 جون 2016 11:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان کے تائیکوانڈو ٹیکنیکل آفیشلز کی چین میں انٹرنیشنل ریفری کورس میں شرکت کے بعد آج سے واپسی شروع ہو گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق انٹرنیشنل ریفری کورس 20 جون سے 28جون تک چین میں جاری رہا ۔

(جاری ہے)

کورس میں پاکستان کے 9 ٹیکنیکل آفیشلز شرکت کر رہے ہیں جس میں مرتضٰی حسن بنگش ‘ حافظ شہزاد ‘ سرور زمان ‘ ندیم احمد ‘ کامران قمر قریشی ‘ نثار احمد ‘ خرم اسد ‘طلحہ جنید اور خواتین میں ناجیہ خان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناجیہ خان پہلی خاتون ہیں جو انٹرنیشنل کورس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل آفیشلز وطن واپسی کا سلسلہ 30جون سے شروع ہوگا جو یکم جولائی تک جاری رہے گا۔

وقت اشاعت : 29/06/2016 - 11:22:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :