ہربھجن سنگھ نے پروفیشنل ریسلر کو چاروں شانے چت کردیا

بدھ 29 جون 2016 12:29

ہربھجن سنگھ نے پروفیشنل ریسلر کو چاروں شانے چت کردیا

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29جون ۔2016ء ) بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے پروفیشنل ریسلر کو چاروں شانے چت کردیا ۔ 35سالہ ہربھجن سنگھ نے جالندھر کے کنگنی وال گاؤں میں دی گریٹ کھالی کی ذاتی ریسلنگ اکیڈمی کا دورہ کرکے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر کی شاگردی اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

ہربھجن وہاں اکھاڑے میں اترے ،اس دوران پروفیشنل ریسلر نے انہیں لڑنے کا چیلنج دیا جسے ہربھجن نے قبول کرتے ہوئے ایک ہی وار میں اسے چاروں شانے چت کرڈالا ۔

وقت اشاعت : 29/06/2016 - 12:29:34