- Home
- Sports
- News
- محمد عامر اچھے باؤلر ، انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے، شین وارن
محمد عامر اچھے باؤلر ، انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے، شین وارن
بدھ 29 جون 2016 21:05
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم لیگ اسپنر شین وارن کا ماننا ہے کہ محمد عامر اچھے باؤلر ہیں اور وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔محمدعامر لارڈز کرکٹ گرانڈ میں اگلے ماہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں۔ اسی مقام پر 6 سال قبل اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں ان پر 5 سال کے لیے کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
شین وارن کے مطابق 'عامر کا انگلینڈ میں اچھا استقبال ہوگا'۔نوجوان فاسٹ بالر نے پابندی کے اختتام پر گزشتہ سال ستمبر میں کرکٹ میں واپسی کی تھی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بنیاد پر وہ قومی ٹیم میں شامل ہوئے۔انھوں نے رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے دورے میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی اور بہترین کارکردگی دکھائی تھی جس کے بعد انھیں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا جہاں انھوں نے ویرات کوہلی جیسے بلے باز کے خلاف تباہ کن بالنگ کر کے داد حاصل کی تھی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا