بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزاکوپاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے:اشنا سہیل

بدھ 29 جون 2016 23:48

بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزاکوپاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے:اشنا سہیل

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29جون ۔2016ء ) قومی ٹینس سٹار اشنا سہیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزاکوپاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے پولیو کی یوتھ ایمبیسیڈر بنائے جانے کی تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشنا سہیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ثانیہ مرزا کو پاکستان آکر نمائشی میچ کھیلنے کی دعوت دی ہے ،ثانیہ مرزااوراعصام الحق اگر نمائشی میچ کھیلیں گے تو پاکستان میں ٹینس کو فروغ ملے گا۔اشنا کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مصر میں ہونے والے پرو سرکٹ کے دو ڈبلز سیمی فائنلز کھیلے ہیں تاہم سپانسر شپ نہ ملنے کی وجہ سے وہ پروسرکٹ زیادہ نہیں کھیل سکتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 29/06/2016 - 23:48:55