پاکستان سپر لیگ ، دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ نیوٹرل مقام پرمنتقل کیے جانیکا امکان

جمعرات 30 جون 2016 12:50

پاکستان سپر لیگ ، دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ نیوٹرل مقام پرمنتقل کیے جانیکا امکان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30جون ۔2016ء )ایک طرف پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ کے چند میچز پاکستان میں کرانے کی کوشش کررہا ہے تو دوسری جانب پی سی بی کے ”اعلی دماغوں“ نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا عمل بھی دبئی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کااجلاس کل چیئر مین نجم سیٹھی کی صدارت میں قذافی سٹیڈیم ،لاہورمیں ہوگاجس میں پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کو پاکستان کی بجائے دبئی منتقل کیے جانے کا امکان ہے ، اس ڈرافٹنگ کے دوران ہی پاکستان ٹیم یواے ای میں ویسٹ انڈیز سے سیریزکھیلے گی۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 12:50:03