پاکستان کرکٹ ٹیم آج ٹاؤنٹن پہنچے گی

جمعرات 30 جون 2016 13:42

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ٹاؤنٹن پہنچے گی

ساؤتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30جون ۔2016ء ) ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کی بھرپور تیاریوں کے لئے لگائے گئے دس روزہ خصوصی ٹریننگ کیمپ ختم ہونے کے بعد گرین شرٹس آج ٹاؤ نٹن پہنچے گی جہاں سے ان کے دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں بہترین وقت گزارا ،پاکستان ٹیم کے مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ساؤتھمپٹن میں کیمپ لگانے کا مقصد صرف کرکٹ کھیلنا نہیں بلکہ یہاں کے موسم سے ہم آہنگ ہونا بھی تھا، خوش قسمتی سے کھلاڑیوں کوکسی قسم کے فٹنس مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔

انتخاب عالم کا مزید کہنا تھا کہ اوپنر محمد حفیظ اب مکمل فٹ ہیں اور لارڈز ٹیسٹ کے لیئے دستیاب ہوں گے ۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا پریکٹس میچ ٹاؤنٹن میں سمر سیٹ کے خلاف تین سے پانچ جولائی جبکہ دوسرا پریکٹس میچ ہوو میں سسیکس کے خلاف 8 سے 10 جولائی تک کھیلے گی ۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 13:42:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :