ایشین ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 29 جولائی سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی

جمعرات 30 جون 2016 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء)ایشین ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 29 جولائی سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان، افغانستان، بھارت، مالدیپ، سری لنکا، ملائیشیاء، سنگاپور، میزبان تھائی لینڈ،برونائی، نیپال، ہانگ کانگ، جاپان، کوریا، تائیوان، ایران، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، یہ چمپئن شپ 6 اگست تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 13:55:55