نیشنل بیچ نیٹ بال چمپئن شپ جولائی میں کھیلی جائے گی

جمعرات 30 جون 2016 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل بیج نیٹ بال چمپئن شپ عیدالفطر کے بعد جولائی میں کراچی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں کے مطابق چمپئن شپ میں چاروں صوبے، اسلام آباد، فاٹا،، پاکستان آرمی، ائرفورس، نیوی، واپڈا، ریلوے، پولیس، ایچ ای سی اور آزاد جموں وکشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 13:56:38