سٹارکرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی سب سے بڑی مشکل بتادی

جمعرات 30 جون 2016 15:09

سٹارکرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی سب سے بڑی مشکل بتادی

نئی دلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30جون ۔2016ء ) بھارتی کرکٹ کے سپرسٹار ویرات کوہلی نے بتایا ہے کہ وہ دوران طالب علمی میں سارا وقت کرکٹ اور یا بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے گزارتے تھے،سکول کا ہوم ورک کرنا ان کیلئے بہت مشکل ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے فینز کے ساتھ ملاقات کے دوران27سالہ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ سکول کی چھٹیوں کے دوران ہوم ورک مکمل کرنا ان کی لئے سردرد ہوتا تھااور وہ کبھی اپنے سکول کا ہوم ورک پورا نہیں کرتے تھے۔

کوہلی نے فینز سے مزے مزے کی باتیں کیں اور یہ بھی بتایا کہ سمیش 360 ڈگری کرکٹ سٹیمیولیٹر پر کرکٹ کھیلنے سے زیادہ بنگلور کے چناسوامی سٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنا آسان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹیمیولیٹر پر کرکٹ کھیلنے کے لیے دس روپے کا سکہ درکار ہوتا تھا جو اس وقت ملنا مشکل بات تھی۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 15:09:44