محمدحفیظ کا بائیو مکینک ٹیسٹ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد کرائے جانے کا امکان

جمعرات 30 جون 2016 15:48

محمدحفیظ کا بائیو مکینک ٹیسٹ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد کرائے جانے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ انگلینڈ سیزیز کے بعد کرائے جانے کا امکان ہے۔ پروفیسر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے لگائی گئی پابندی سترہ جولائی کو ختم ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوپنر بلے باز گذشتہ تین ماہ سے انجری کا شکار ہیں اس لئے بورڈ دورہ انگلینڈ سے قبل کوئی تجربہ نہیں کرنا چاہتا۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ دورہ انگلینڈ کے بعد یا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کروائے جانے کا امکان ہے۔ انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی تھی۔ محمد حفیظ پر پابندی سترہ جولائی کو ختم ہورہی ہے۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 15:48:32