کاکول ٹریننگ کیمپ کی وجہ سے فٹنس بہتر بنانے میں مدد ملی،پی سی بی کی جانب سے ہر دو ہفتے کے بعد فٹنس ٹیسٹ لینا اچھا قدم ہے،انگلینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرؤں گا،مکی ارتھر اچھے کوچ ہیں وہ ٹیم کے ساتھ گھل مل گئے ہیں

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 جون 2016 15:48

ٹانٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہاہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل لگائے ٹریننگ کیمپ نے انہیں اپنی فٹنس بہتر بنانے میں مدد دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 23سالہ فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ سے انہیں بہت فائدہ ہوا ہے ،ایسے کیمپس سے کھلاڑیوں کی انجری میں کمی واقع ہوگی،کیمپ میں جس طرح کا ورک آؤٹ کرایا گیا ،اس سے فٹنس لیول بڑھے گا،پی سی بی کی جانب سے ہر دو ہفتے کے بعد فٹنس ٹیسٹ لینا ایک اچھا قدم ہے۔

عامر کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشن ہمیشہ سے اچھی لگتی ہے ،سب ہی فاسٹ باؤلر انگلینڈ کی کنڈیشنز کو پسند کرتے ہیں ،امید ہے کہ میں یہاں اچھا پرفارم کروں گا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عامر کا کہنا تھا کہ وہ ان کے ساتھ پاکستان سپر لیگ میں کھیلے ہوئے ہیں ،وہ ایک اچھے کوچ ہیں جو کھلاڑیوں میں گھل مل جاتے ہیں جس سے انہیں آسانی ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 15:48:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :