مکی آرتھر دورہ انگلینڈ میں کامیابی حاصل کرکے ہیرو بن سکتے ہیں، جولین فانٹین

جمعرات 30 جون 2016 15:50

مکی آرتھر دورہ انگلینڈ میں کامیابی حاصل کرکے ہیرو بن سکتے ہیں، جولین فانٹین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ جولیان فانٹین نے کہا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر دورہ انگلینڈ میں کامیابی حاصل کرکے ہیرو بن سکتے ہیں، ناکامی کی صورت میں انھیں جملوں کے نشتر کا سامنا کرناپڑسکتا۔ اپنے ایک آرٹیکل میں جولیان فانٹین کا کہنا تھا کہ ٹیموں کو نئے کوچز کی خدمات حاصل کرنی پڑتی ہیں اور پاکستان ٹیم انگلینڈ کے بڑے دورے کے لیے نئے کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مثبت سوچ کی حامل ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ مکی آرتھر ہیرو بن سکتے ہیں اگر انگلینڈ کے دورے میں کامیاب ہوئے تو جبکہ ناکامی کی صورت میں انھیں جملوں کے نشتر کا سامنا کرنا ہوگا ۔ مکی آرتھر کو قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقاریونس کی جانب سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور دورہ انگلینڈ ان کا پہلا امتحان ہے۔

(جاری ہے)

جولیان فانٹین کا کہنا تھا کہ حقیقی دنیا میں ہر کوئی سمجھ جائے گا کہ مکی آرتھر چند مہینوں میں دنیا کو تبدیل نہیں کرسکتے تاہم کرکٹ میڈیا کا ایک مخصوص حلقہ بہت جلد انھیں قربانی کا بکرا بنا سکتا ہے، ابتدائی طور پر ایک سیاسی گروہ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی خاطر کمزور کام کرنے والے گروپ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرے گا۔

سابق فیلڈنگ کوچ نے آرتھر کی ناکامی کی صورت میں تنقید کے خدشات کا اظہار کیا تاہم امید ظاہر کی کہ بورڈ، کھلاڑیوں، مداحوں اور میڈیا کے تعاون سے انھیں مناسب وقت میں اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے موقع ملے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم طویل عرصے تک ناکام ہوئی تو یہ اکیلے جوابدہ ہوں گے ۔ جولیان کا کہنا تھا کہ اگر آپ گرم موسم سے آتے ہیں تو انگلینڈ کا موسم ظالم ثابت ہوسکتا ہے یہاں تک کی انگلینڈ کے نام نہاد گرمیوں کے عروج میں بھی فیلڈ سے باہر زیادہ وقت گزارنے کے لیے ٹمپریچر خاصا مشکل ہوسکتا ہے ۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 15:50:44