ومبلڈن اوپن مکسڈڈبلز ،ثانیہ مرزا پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے باعث دوسرے راؤنڈ میں داخل

جمعرات 30 جون 2016 16:28

ومبلڈن اوپن مکسڈڈبلز ،ثانیہ مرزا پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے باعث دوسرے راؤنڈ میں داخل

لندن ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) بھارت کی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈڈبلز پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے باعث دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا مکسڈڈبلز میں ایون ڈوڈگ کے ہمراہ شرکت کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ کو بائی مل گئی جس کے باعث وہ دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئیں۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 16:28:57