فٹنس مسائل ،انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کی سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں شرکت مشکوک

جمعرات 30 جون 2016 16:47

فٹنس مسائل ،انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کی سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں شرکت مشکوک

کارڈف ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز کی فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ٹائی ہو گیا تھا، دوسرے میچ میں انگلش ٹیم کامیاب ہوئی تھی، تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ چوتھے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلز سری لنکا کے خلاف چوتھے ون ڈے کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ اوپننگ بھی نہیں کر سکے تھے، ڈاکٹرز ان کی انجری کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس وقت ان کی آخری ون ڈے میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 16:47:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :