جیسن روئے باہمی ون ڈے سیریز میں بطور اوپنر دو سنچریاں بنانیوالے پانچویں انگلش پلیئر بن گئے

جمعرات 30 جون 2016 16:47

جیسن روئے باہمی ون ڈے سیریز میں بطور اوپنر دو سنچریاں بنانیوالے پانچویں انگلش پلیئر بن گئے

اوول ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) انگلش ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز جیسن روئے نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی رواں سیریز میں دوسری اور مجموعی طور پر کیریئر کی تیسری سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی روئے بطور اوپنر باہمی ون ڈے سیریز میں دو سنچریاں داغنے والے پانچویں انگلش پلیئر بن گئے، اس سے قبل گراہم گوچ، نائٹ، پیٹرسن اور ایلسٹرکک بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں روئے نے آئی لینڈرز کے باؤلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے کیریئر بہترین 162 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 16:47:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :