یورو چیمپئن شپ کوارٹرفائنل ، عالمی چیمپئن جرمنی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، فلورینزی

جمعرات 30 جون 2016 16:52

یورو چیمپئن شپ کوارٹرفائنل ، عالمی چیمپئن جرمنی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، فلورینزی

نیویارک ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) اٹالین مڈفیلڈر فلورینزی نے کہا ہے کہ یورو چیمپئن شپ کوارٹرفائنل میں عالمی چیمپئن جرمنی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ اٹلی اور جرمنی کی ٹیمیں کوارٹرفائنل میں کل ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جرمنی کی ٹیم خطرناک حریف ہے، کوارٹرفائنل میں اسے شکست دینا ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے کے مترادف ہو گا تاہم کھلاڑی حریف ٹیم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بھی باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے وہ جرمنی کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم ہدف کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 16:52:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :