عماد وسیم نے کیریبین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اپنی شرٹ پر شراب کا اسٹیکر لگانے سے صاف انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جون 2016 21:49

عماد وسیم نے کیریبین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اپنی شرٹ پر شراب کا اسٹیکر لگانے سے صاف انکار کر دیا

پشاور (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء)عماد وسیم نے کیریبین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اپنی شرٹ پر شراب کا اسٹیکر لگانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کرکٹر عماد وسیم کیریبین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کیلئے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع عماد وسیم کو ان کی ٹیم کی جانب سے جو جرسی فراہم کی گئی انہوں نے اسے پہننے سے صاف انکار کر دیا۔ عماد وسیم کا موقف ہے کہ جرسی پر ایک شراب کی کمپنی کا اسٹکر چسپاں ہے اور چونکہ شراب اسلام میں حرام ہے اسلیے وہ یہ جرسی زیب تن نہیں کر سکتے۔ عماد وسیم نے اپنی جرسی پر چسپاں شراب کی کمپنی کے اسٹیکر کو چھپانے کیلئے اس پر ایک سادہ اسٹیکر چسپاں کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 21:49:54