پاک بھارت کرکٹ سیریز وقت کی اہم ضرورت ہے: صلاح الدین صلو

پاکستان سپر لیگ میں سلمان بٹ کے ساتھ محمد آصف کو بھی موقع ملنا چاہیے، سابق چیف سلیکٹر

جمعرات 30 جون 2016 22:03

پاک بھارت کرکٹ سیریز وقت کی اہم ضرورت ہے: صلاح الدین صلو

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جون ۔2016ء) سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے لئے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی درمیان کرکٹ سیریز ایشیز سیریز سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک اور آئی سی سی سب کے لئے منافع بخش بھی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں سلمان بٹ کے ساتھ محمد آصف کو بھی موقع ملنا چاہیے۔ دونوں کی سزائیں اب ختم ہو چکی ہیں۔ بولنگ میں محمد آصف کا کوئی ثانی نہیں۔ سابق چیف سلیکٹر نے محمد عامر کا حوالے سے کہا کہ وہ انگلینڈ کے دورے پر ہیں تنازعہ سے بچنے کے لئے انھیں اپنے آپ کو بدلنا ہو گا۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 22:03:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :