پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، جان سینا نے غیر متوقع اینٹری دیکر مداحوں کو حیران کر دیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:13

پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، جان سینا نے غیر متوقع اینٹری دیکر مداحوں کو حیران کر دیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء)دنیا میں ایسے سر پھرے مداحوں کی کمی نہیں جو اپنے پسندیدہ فنکار یا سلیبریٹی کو جنون کی حد تک چاہتے ہیں ایسے ہی سرپھرے فینز کے سامنے اگر غیر متوقع طور ان کی پسندیدہ شخصیت سامنے آجائے تو صورت حال ناقابل بیان ہو جاتی ہے۔جی ہاں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر اور ہالی وڈ اداکار جان سینا کے ایسے ہی مداحوں کو ایک کمرشل شوٹ کے آڈیشن میں بلایا گیا جو ججز کے سامنے جان سینا کے سب سے بڑے فین ہونے کا اظہار کرتے ہیں اور پھر جان کی رِنگ میں اینٹری کافرضی تعارف کرواتے ہیں۔

اس بات سے لاعلم کہ آڈیشن روم کی دوسرے جانب جان سینا چپکے سے تمام مناظر کیمرے کی مدد سے دیکھ رہے ہیں۔مداح جان سینا کے بار ے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اینٹری کی اناؤنسمنٹ کرتے ہیں،جیسے ہی فینز نے جان سینا کو متعارف کروا کے اینٹری کروائی پوسٹر کے عقب میں کھڑے جان سینا نے پوسٹر پھاڑ کر حقیقی اینٹری دے ڈالی۔

(جاری ہے)

اپنے پسندیدہ ریسلر اور اداکار کو اچانک اپنے سامنے دیکھ کر مداحوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جو پہلے تو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ کر پائے اور یقین ہو جانے کے بعد خوشی سے پھولے نہ سمائے اور جان کے ساتھ تصاویر بنوا کر اس لمحے کو یادگار بنایا۔اس مذاق اور اس غیر متوقع ملاقات نے مداحوں کو نہ صرف خوش کر دیا بلکہ ان کی دیرینہ خواہش بھی پوری کر دی۔

پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، جان سینا نے غیر متوقع اینٹری دیکر مداحوں کو حیران کر دیا
وقت اشاعت : 02/07/2016 - 14:13:22