تنزیل الرحمٰن کی عالمی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا سے ملاقات

muhammad ali محمد علی منگل 5 جولائی 2016 19:46

تنزیل الرحمٰن کی عالمی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا سے ملاقات

نیویارک(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2016ء) میک اے وش فاﺅ نڈیشن پاکستان نے کراچی سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ اپاہج تنزیل الرحمٰن کی مشہور ریسلر جان سینا سے ملاقات کرنے کی آخری خواہش پوری کردی ہے ۔تنزیل کی جان سینا سے ملاقات میں بڑا ہاتھ میک اے وش کے بانی سربراہ اشتیاق بیگ کی کوششوں کا تھا جس نے تنزیل کی خواہش کی تکمیل کو ممکن کیا ۔

(جاری ہے)

فاﺅنڈیشن نے گزشتہ ماہ ہی اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا تھا کہ تنزیل اور ان کے اہل خانہ کو جان سینا سے ملاقات کے لیے امریکا لے جایا جائے گا جہاں 4 جولائی کو انکی امریکی ریسلر سے ملاقات ہوگی۔جان سینا اپنے اس پاکستانی مداح سے پیار اور خلوص سے ملے اور باتیں کی ،اس موقع پر تنزیل نے انہیں اجرک اور سندھی ٹوپی تحفے میں پیش کی۔واضح رہے کہ میک اے وش پاکستانی فاو¿نڈیشن ہے جو لاعلاج امراض کے شکار بچوں کی آخری خواہش کو پوری کرتی ہے اور اسی سلسلے میں تنزیل کی خواہش بھی پوری کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 05/07/2016 - 19:46:35