یورو کپ کا فائنل اتوار کو فرانس اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا

ہفتہ 9 جولائی 2016 13:44

یورو کپ کا فائنل اتوار کو فرانس اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا

پیرس ۔ 9 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جولائی۔2016ء) یورو کپ 2016 کا فائنل میزبان ٹیم فرانس اور پرتگال کے مابین اتوار کو سٹیڈ ڈی فرانس، سینٹ ڈینس میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یورو کپ کے دلچسپ مقابلے فرانس میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، فیصلہ کن معرکے میں فرانس اور پرتگال نے جگہ بنائی ہے۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پرتگال نے ویلز کو شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے عالمی چیمپئن جرمنی کو چت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

وقت اشاعت : 09/07/2016 - 13:44:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :