محمد وسیم انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل کیلئے رنگ میں اتر یں گے
باون کلو گرام کی فلائی ویٹ کیٹگری کی یہ فائٹ جنوبی کوریا کے شہر سیول میں 17 جولائی کوہوگی
منگل 12 جولائی 2016 13:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی۔2016ء) پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم سترہ جولائی کو ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونیوالے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل کیلئے رنگ میں اتر یں گے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 28سالہ محمد وسیم پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جو ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل کیلئے فائٹ کریں گے۔باون کلو گرام کی فلائی ویٹ کیٹگری کی یہ فائٹ جنوبی کوریا کے شہر سیول میں سترہ جولائی کوہوگی جس میں محمد وسیم کا سامنا فلپائن کے مایہ ناز باکسر جیتھر اولیوا سے ہوگا۔
محمد وسیم کامن ویلتھ گیمز،کمبیٹ گیمز چائنا،کنگز کپ، بنکاک،جنوبی ایشائی گیمزبنگلہ دیش،پریذیڈنٹ کپ انڈونیشیا،بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سمیت متعدد ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکے ہیں،سترہ جولائی کی فائٹ کیلئے انہوں نے دو ماہ امریکا میں خصوصی تربیت حاصل کی اور پھر جاپان میں کچھ عرصہ گزارنے کے بعد اب وہ اس فائٹ کیلئے بھرپور تیار ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ لا امریکی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت