لندن، ٹینس چیمپئن شپ دیکھنے کیلئے قطار میں کھڑا سکھ مشکوک قرار

جمعرات 14 جولائی 2016 13:12

لندن، ٹینس چیمپئن شپ دیکھنے کیلئے قطار میں کھڑا سکھ مشکوک قرار

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جولائی۔2016ء) لندن میں ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ دیکھنے کے لیے قطار میں کھڑے ایک سِکھ کو دیکھ کر تماشائیوں میں تشویش پھیل گئی۔ جس کے بعد انتظامیہ نے سکھ کو باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

20 سالہ گووِند پال ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹ کی قطار میں کھڑا تھا ،تاہم اس کا حلیہ دیکھ کر لوگوں میں بے چینی پھیل گئی جس کے بعد انتظامیہ نے اسے قطار سے باہر نکال دیا۔تاہم حکام کو بدسلوکی کی شکایت کرنے پر چند گھنٹے بعد اسے دوبارہ قطار میں کھڑے ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ گووِند پال کونر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسے نسل پرستانہ اقدام قرار دیا ہے۔

وقت اشاعت : 14/07/2016 - 13:12:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :