ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ دیکھنے کیلئے قطار میں کھڑے سِکھ کو دیکھ کر تماشائیوں میں تشویش پھیل گئی ٗ انتظامیہ نے سکھ کو باہر نکال دیا

جمعرات 14 جولائی 2016 17:24

ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ دیکھنے کیلئے قطار میں کھڑے سِکھ کو دیکھ کر تماشائیوں میں تشویش پھیل گئی ٗ انتظامیہ نے سکھ کو باہر نکال دیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جولائی ۔2016ء) لندن میں ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ دیکھنے کیلئے قطار میں کھڑے ایک سِکھ کو دیکھ کر تماشائیوں میں تشویش پھیل گئی جس کے بعد انتظامیہ نے سکھ کو باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

20 سالہ گووِند پال ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹ کی قطار میں کھڑا تھاتاہم اس کا حلیہ دیکھ کر لوگوں میں بے چینی پھیل گئی جس کے بعد انتظامیہ نے اسے قطار سے باہر نکال دیا تاہم حکام کو بدسلوکی کی شکایت کرنے پر چند گھنٹے بعد اسے دوبارہ قطار میں کھڑے ہونے کی اجازت دے دی گئی ٗگووِند پال کونر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسے نسل پرستانہ اقدام قرار دیدیا ۔

وقت اشاعت : 14/07/2016 - 17:24:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :