رافیل نڈال ریو اولمپکس گیمز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے،سربراہ سپینش اولمپک کمیٹی

ہفتہ 16 جولائی 2016 12:27

رافیل نڈال ریو اولمپکس گیمز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے،سربراہ سپینش اولمپک کمیٹی

میڈرڈ ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جولائی۔2016ء) )اسپینش اولمپک کمیٹی کے سربراہ الیجانڈرو بلانکو نے کہا ہے کہ سٹار ٹینس پلیئر رافیل نڈال ریو اولمپکس گیمز کیلئے مکمل طور پر فٹ اور تیار ہو جائیں گے۔ نڈال کو کیریئر میں چودہ گرینڈسلام ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم ان دنوں انہیں فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

نڈال نے 2008ء میں منعقدہ بیجنگ اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا تاہم انجری کے باعث وہ 2012ء میں لندن میں منعقدہ گیمز میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

30 سالہ نڈال ریو گیمز کی افتتاحی تقریب میں سپین کے پرچم بردار ہوں گے۔ اسپینش اولمپک کمیٹی کے سربراہ بلانکو کے مطابق نڈال باقاعدگی سے ٹریننگ کر رہے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ گیمز شروع ہونے سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔ نڈال مینز سنگلز اور مکسڈڈبلز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

وقت اشاعت : 16/07/2016 - 12:27:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :