کرکٹ ٹیم کے بعد ہاکی پلیئرز کو بھی کاکول بھیجنے کا فیصلہ

منگل 19 جولائی 2016 16:11

کرکٹ ٹیم کے بعد ہاکی پلیئرز کو بھی کاکول بھیجنے کا فیصلہ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جولائی ۔2016ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو کاکول میں تربیت دلوانے کی خواہش اظہار کیا ہے ، فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہر کھیل کا کھلاڑی کاکول میں ٹریننگ کر کے فٹنس بہتر کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاکول میں ایک مہینہ گزارنے والے قومی کرکٹر ز کی لارڈز میں شاندار پرفارمنس کے بعد ہاکی پلیئرز بھی پاک فوج کے گن گانے لگے ، کھلاڑیوں کا بھی کہنا ہے کہ جو آرمی ٹرینرز کے ہاتھوں سے نکلے وہ کہیں مار نہیں کھائے گا ۔

اس فائدے کو سامنے رکھتے ہوئے جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے تجویزدی ہے کہ ہر کھیل کے کھلاڑی کو کاکول جانا چاہیے ،وہاں سے کٹھن مرحلے اور سخت ٹریننگ سے کھلاڑی کندن بن کر نکلیں گے ۔ذرائع کے مطابق جونیئر ہاکی ٹیم ابھی چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے جرمنی چلی گئی ہے تاہم فیڈریشن نے انڈر18 سے انڈر23 تک تمام کھلاڑیوں کو فٹنس ٹریننگ کے لیے کاکول بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 19/07/2016 - 16:11:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :