سرکاری ٹینس سٹیڈیم کی بجلی بل ادا نہ کرنے پرکاٹ دی گئی

بدھ 20 جولائی 2016 16:11

سرکاری ٹینس سٹیڈیم کی بجلی بل ادا نہ کرنے پرکاٹ دی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء) پانچ ماہ کا بل ادا نہ کرنے پرسرکاری ٹینس سٹیڈیم کی بجلی منقطع کردی گئی۔ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے انٹرنیشنل ٹینس سٹیڈیم کی تعمیرکا کا م بھی رک گیا۔پنجاب سپورٹس بورڈ کی نگرانی میں زیرتعمیر انٹرنیشنل ٹینس کمپلیکس کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹینس سٹیڈیم میں استعمال ہونیوالی بجلی کا بل گزشتہ پانچ ماہ سے ادا نہیں کیا گیا جس پر لیسکو نے کارروائی کرتیہوئے سٹیڈیم کی بجلی کاٹ کر میٹرقبضے میں لے لیاہے۔

ترجمان پنجاب سپورٹس بورڈ نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ ٹینس سٹیڈیم بدستور ٹھیکیدار کی نگرانی میں ہے،سٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد سپورٹس بورڈ کی نگرانی میں آجائے گا۔ بجلی کی بندش کے باعث سٹیڈیم کی صفائی بھی کئی ہفتوں سے نہیں کی جاسکی جبکہ پانی کی موٹر چلانے کابھی کوئی انتظام نہیں کیا جاسکا۔

وقت اشاعت : 20/07/2016 - 16:11:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :