سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ (منگل) شروع ہوگا

اتوار 24 جولائی 2016 11:42

پالے کیلی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (منگل) منگل سے پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم نے دورے کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے اور تین روزہ ٹور میچ میں سری لنکا الیون کو اننگز اور 162 رنز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 21 اگست، دوسرا 24 اگست، تیسرا 28 اگست، چوتھا 31 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 6 ستمبر جبکہ دوسرا 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 11:42:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :