قومی تھرو بال چیمپئن شپ دسمبر میں کھیلی جائے گی

اتوار 24 جولائی 2016 11:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تھرو بال چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں نیوی ، پولیس، رینجرز، کلیگین، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 11:43:10