محمد شامی ٹیسٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے دوسرے بھارتی فاسٹ باؤلر بن گئے

اتوار 24 جولائی 2016 12:34

محمد شامی ٹیسٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے دوسرے بھارتی فاسٹ باؤلر بن گئے

اینٹیگا ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) فاسٹ باؤلر محمد شامی ٹیسٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے دوسرے بھارتی فاسٹ باؤلر بن گئے، انہوں نے یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز کے خلاف اینٹیگا ٹیسٹ میں حاصل کیا۔

(جاری ہے)

محمد شامی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور چار وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے کیریئر کے 13 ویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی، اس طرح وہ بھارت کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے دوسرے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں، وینکاتیش پرساد نے بھی 13 ٹیسٹ کھیل کر وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی تھی۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 12:34:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :