کیربیئن پریمیر لیگ، سینٹ لوشیا نے بارباڈوس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 24 جولائی 2016 12:34

سینٹ لوشیا ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) کیربیئن پریمیر لیگ میں سینٹ لوشیا ذوکس نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 22 ویں میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے، کائل ہوپ 55 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

(جاری ہے)

ڈیرن سیمی نے تین اور شین واٹسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سینٹ لوشیا ذوکس نے ہدف 16.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اینڈرے فلیچر 45 اور جونسن چارلس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیرن سیمی کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 12:34:30