راولپنڈی اور اسلام آباد ڈس ایبلڈ ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 29 جولائی کو ہوں گے

سلیکشن کمیٹی میں صبیح اظہر، راجہ طاہر اور رافع ہاشمی شامل ہیں جو کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیں گے

اتوار 24 جولائی 2016 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 چمپئن شپ کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد ڈس ایبلڈ ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 29 جولائی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی میں صبیح اظہر، راجہ طاہر اور رافع ہاشمی شامل ہیں جو کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیں گے۔ ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تارخ کو دن 12 بجے سفید کٹ میں رپورٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 چمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 13:21:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :