پاکستانی کھلاڑیوں کی شاٹ سلیکشن درست نہیں تھی، کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور

اتوار 24 جولائی 2016 13:55

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پہلی اننگز میں ابتدائی ناکامی کو بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے ناقص شاٹ سلیکشن کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افتتاحی بیٹسمینوں نے اننگز کا اچھا آغاز کیا مگر ڈرنکس بریک کے بعد یکایک صورت حال تبدیل ہو گئی ۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخ رہی ہے کہ اس نے بڑی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں اور کھلاڑی اس حوالے سے اطمینان کا شکار نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہے کہ وہ حد سے زیادہ خود اعتمادی کے باعث غلطیاں کر گئے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان کے اوپر لارڈز کی کامیابی کا سحر موجود نہیں کیونکہ ان سے اس بارے میں کافی بات چیت کی جا چکی ہے اور وہ یقین سے یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی حد سے زیادہ اعتماد کا شکار نہیں ہیں۔ گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ چار وکٹوں کا گر جانا انتہائی نقصان دہ اور کسی اعتبار سے بھی اچھا نظارہ نہیں لیکن ان کے پاس ابھی اچھے بیٹسمین موجود ہیں اور وہ دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ کر کے اس نقصان کی تلافی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھکاوٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے لہذا کسی بہانے یا معذرت کی ضرورت نہیں البتہ یہ کارکردگی مایوس کن ضرور ہے ۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 13:55:15