کامن ویلتھ ٹیم نے انگلینڈ کو ہرا کر رائل سیلوٹ کارنیشن پولو کپ جیت لیا

اتوار 24 جولائی 2016 13:55

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) رائل سیلوٹ کار نیشن پولو کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامن ویلتھ ٹیم نے انگلینڈ کو ایک گول سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔تفصیلات کے مطابق لندن کے نواحی علاقہ اسکاٹ کے گارڈ پولو کلپ میں کھیلے جانے والے اس فائنل میچ میں کامن ویلتھ ٹیم کی نمائندگی پاکستان پولو ٹیم کے صف اول کے کھلاڑی حسام علی حیدر نے کی۔

(جاری ہے)

چھ چکر کے اس میچ میں اضافی وقت بھی دیا گیا۔ کامن ویلتھ ٹیم نے یہ میچ 11-12 سے جیت لیا۔ پولو گراونڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی بھی موجود تھے۔پرنس آف ڈیوک پرنس فلپ نے کپ جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ حسام علی حیدر نے 92 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اوروہ ٹیم کی اس کامیابی کو عبدالستار ایدھی کے نام کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 13:55:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :