کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ہوٹل سی آر سیون کا افتتاح کر دیا

اتوار 24 جولائی 2016 13:58

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ہوٹل سی آر سیون کا افتتاح کر دیا

میڈیریا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) فرانس میں یوروکپ کپ ٹرافی پر قبضے کے بعد پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسچیانو رونالڈو نے جمعے کو اپنے ہوٹل سی آر سیونکا افتتاح کر دیا جو ان کے نام کے ابتدائی الفاظ اور شرٹ نمبر کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ ان کے ہوم آئی لینڈ فنچل کے ایئرپورٹ کو بھی ان کے نام سے موسوم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

31 سال کی عمر میں ہوٹلنگ بزنس میں قدم رکھنے پر خوشی اور حیرانگی میں مبتلا رونالڈو رواں سال لزبن اور آئندہ برس میڈرڈ اور نیویارک میں بھی ہوٹل کی شاخیں کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے نئے ہوٹل کے گرانڈ فلور پر ایک میوزیم بھی موجود ہے ۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 13:58:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :