پہلا ٹیسٹ ، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 92 رنز سے شکست دیدی

پیر 25 جولائی 2016 13:03

پہلا ٹیسٹ ، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 92 رنز سے شکست دیدی

اینٹیگا ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی۔2016ء) بھارتی بلے بازوں اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 92 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتر حاصل کرلی، اس سے قبل تیسرے روز بھارتی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی 21 رنز پر ایک وکٹ گنوا دی تھی اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 302 رنز درکار تھے ۔

پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز 243 رنز پر ڈھیر ہوگئی، میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا، چوتھے روز روی چندرن ایشون نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انکو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

میچ میں امیش یادیو نے پانچ، محمد شامی نے چار ، میشرا نے تین اور اشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق سر ویون رچرڈز سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز ٹیم نے فالو آن ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رنز سے دوبارہ شروع کی تو چندریکا 9 اور براوو 10 پر کھیل رہے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 302 رنز درکار تھے، تاہم چوتھے روز بھارتی باؤلر روی چندرن ایشون نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن تہس نہس کردی اور اس کے چار کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔

براوو 10، چندریکا 31، بلیکووڈ صفر، سیمیولز 50، چیسی 8، ڈوریچ 9، ہولڈر 16، بیشو45 اور گیبرئل 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور براتھویٹ 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے روی چندرن ایشون نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ میچ میں امیش یادیو نے پانچ، محمد شامی نے چار ، میشرا نے تین اور اشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو میچ میں ایک اننگز اور 92 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ روی چندرن ایشون نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انکو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 13:03:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :