ایشین نیٹ بال فیڈریشن کا اہم اجلاس آئندہ ماہ5اگست کو بنکاک میں ہوگا

پیر 25 جولائی 2016 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) ایشین نیٹ بال فیڈریشن کا اہم اجلاس آئندہ ماہ5اگست کو بنکاک میں ہوگا جس میں ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کی میزبانی کا فیصلہ کیا جائیگا۔ ایونٹ کی میزبانی کی دوڑ میں پاکستان سمیت دوسرے دو ممالک بھی شامل ہیں۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 2018ء کی میزبانی کا خواہاں ہے اس دوڑ میں پاکستان، جاپان اور سری لنکا بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 2018ء کی میزبانی کاآئندہ ماہ5اگست کو بنکاک میں ہونے والی ایشین فیڈریشن کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں تینوں ممالک اپنی اپنی پریذنٹیشن دیں گے اس کے بعد چمپئن شپ کی میزبانی کسی بھی ملک کو دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کی میزبانی کیلئے مضبوط امیدوار ہے۔ امید ہے کہ ایونٹ کی پاکستان کو میزبانی ملے گی۔

ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے اجلاس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور چیئرمین ظفر اعوان پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ اجلاس میں ایشین نیٹ بال چمپئن شپ سمیت ایشین یوتھ ، ایمپائرز کورس اور آئندہ سال ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے بارے میں مقام اور اسکا طریقہ کار بھی وضح کیاجائیگا۔
وقت اشاعت : 25/07/2016 - 13:31:52