پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 18قومی بلائینڈ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آئندہ ماہ اگست میں کریگا

قومی کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے 31دسمبر تک ہوگا

پیر 25 جولائی 2016 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 18قومی بلائینڈ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آئندہ ماہ اگست میں کریگا پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق کونسل نے سینٹرل کنٹریکٹ میں ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں 4، بی میں 4اور سی کیٹیگریز میں 10کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے ۔قومی کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے 31دسمبر تک ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/07/2016 - 13:32:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :