لندن : کینڈرا ہیریسن نے ڈائمنڈ لیگ میں ہرڈل ریس کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پیر 25 جولائی 2016 13:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی۔2016ء) امریکا کی کینڈرا ہیریسن نے رکاوٹی دوڑ میں تیزرفتاری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ لندن میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں سو میٹر کا فاصلہ بارہ اعشاریہ بیس سیکنڈز میں طے کر لیا۔ عالمی چیمپئن یوسین بولٹ نے مردوں کی دو سو میٹر دوڑ جیت لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اتھلیٹ کینڈرا ہیریسن نے لندن میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں ہرڈل ریس کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

کینڈرا نے سو میٹر کا فاصلہ بارہ اعشاریہ دو صفر سیکنڈز میں طے کیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بارہ اعشاریہ دو ایک سیکنڈز تھا۔ریکارڈ قائم کرنے کے بعد کینڈرا اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔ جمیکا کے عالمی چیمپئن یوسین بولٹ نے مردوں کی دو سو میٹر دوڑ انیس اعشاریہ آٹھ نو سیکنڈز میں جیت لی۔۔
وقت اشاعت : 25/07/2016 - 13:57:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :