جوہانا کونٹا نے کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 25 جولائی 2016 13:57

جوہانا کونٹا نے کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی۔2016ء) برطانیہ میں ہونے والا کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میزبان ملک کی جوہانا کونٹا نے امریکا کی سٹار ٹینس پلیئر وینس ولیمز کو ہرا کر جیت لیا ہے۔ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان ملک کی جوہانا کونٹا کا مقابلہ امریکا کی وینس ولیمز کیساتھ ہوا۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹینس پلیئر نے امریکی حریف کا جم کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے پہلا سیٹ دلچسپ مقابلے کے بعد سات پانچ سے اپنے نام کیا۔ وینس ولیمز نے دوسرے سیٹ میں اچھا کم بیک کیا اور پانچ سات سے کامیابی حاصل کی لیکن تیسرے سیٹ میں قسمت کی دیوی برطانیہ کی ٹینس پلیئر پر مہربان ہو گئی۔ انہوں نے میچ میں سات پانچ ، پانچ سات اور چھ دو سے فتح حاصل کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 13:57:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :