ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا ٹائٹل برطانیہ کے کرس فروم نے جیت لیا

پیر 25 جولائی 2016 14:00

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا ٹائٹل برطانیہ کے کرس فروم نے جیت لیا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی۔2016ء) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا اکیسواں مرحلہ پیرس میں اختتام کو پہنچا۔ جرمنی کے آندرے گریپل نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے اور تینتالیس سیکنڈ میں طے کر کے آخری مرحلہ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ٹیم سکائی کے کرس فروم نے مجموعی برتری کے ساتھ ٹورڈی فرانس کے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ برطانوی سائیکلسٹ نے نواسی گھنٹے، چار منٹ اور اڑتالیس سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔ فرانس کے رومین بارڈیٹ چار منٹ اور پانچ سیکنڈ کے فرق سے دوسری پوزیشن پر رہے۔ ۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 14:00:27